شہباز شریف نے گلی محلے کی سیاست شروع کردی، فیاض چوہان

لاہور(آئی این پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا مگر شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ایسے تنقید کررہے ہیں جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرزاور10لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑگئے تھے یا آپ نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اورامریکہ کی طرزکے اسپتال بنائے تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت نے وطن واپسی پر شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا،امید تھی کہ شہباز شریف کورونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مگر افسوس شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہبازشریف ملکی اداروں پرکورونا سیمتعلق اعداد وشمار چھپانیکا الزام لگارہیہیں،تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل245کیتحت ملکرکورونا کیخلاف برسرِپیکارہیں،شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں، اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں