ایم فل پاس نوجوان چوکیدار بن گیا
ملتان:ایم فل کرنے والانوجوان بیروزگاری سے تنگ آ کر چوکیدار بن گیا۔اکنامکس میں ایم ایس سی اورایم فل کرنے کے بعد ملتان کے نوجوان کو نوکری نہ مل سکی تو اس نے مجبوری میں چوکیداری شروع کردی۔ 28 سالہ احسان نے جامعہ بہااؤلدین زکریا سے اکنامکس میں ماسٹرز اور پھر ایم فل کیا۔احسان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی جگہ نہیں تھی جہاں اس نے ملازمت کے لیے درخواست نہ دی ہو۔
Load/Hide Comments


