کرونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کے مواقع کم ہو رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او
جنیواڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کے مواقع کم ہو رہے ہیں،یہ عالمی برادری سے اس بات کا متقاضی ہے کہ وائرس کیخلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھانوم گریبیس نےایک بریفنگ میں کہا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مواقع ختم ہو سکتے ہیں،چین سے باہرکرونا وائرس کے کیسز ابھی بھی بہت کم ہیں لیکن یہ بات تشویشناک ہے کہ کچھ واقعات میں یہ مرض سے واضح راوبط جیسا کہ چین کا سفر یا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطہ کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسز کروز جہاز کے علاوہ جمہوریہ کوریا میں اب تک چین سے باہر سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، ہم وائرس میں اضافہ کا باعث بننے والے عوامل کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے حکومت سے مل کر کام کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں گزشتہ دو روز کے دوران متعدد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور5 اموات بھی ہوئی ہیں۔ لبنان کےکیس کا تعلق بھی ایران سے ہے جو تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ؤائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کے مواقع ابھی بھی موجود ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مالی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مواقع ختم ہونے سےپہلے وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے جلد از جلدا قدامات اٹھائے جائیں