بلوچستان سے لاپتہ دو مزید افراد گھر واپس آ گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے لاپتہ دو مزید افراد گھر واپس آ گئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے گمشدہ افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق آج مزید دو افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ 8سال سے لاپتہ نوجوان نور اللہ ولد جان محمد اپنے گھر واپس پہنچ گیا، ایک اور خبر کے مطابق پانچ سال سے لاپتہ اختر شاہ ولد انور شاہ بھی گھر پہنچ گئے ہیں۔ بازیاب ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے، خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بلوچستان میں دو درجن سے زائد افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں