ووٹوں سے متعلق متنازع ویڈیو: میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، اسد قیصر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرکا کہنا ہے کہ میرے خلاف بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرنے سابق ایم پی اے عبیداللہ مایارکے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ویڈیومیں دکھائی جانے والی جگہ اسپیکرہاؤس پشاورنہیں ہے، میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اسپیکراسد قیصرنے کہا کہ 2018 میں چیئرمین عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے، ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ووٹ بیچنے والے ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، میرے خلاف بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویزدی گئی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ طورپرپیسے وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پرآئی جس کے بعد خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیرقانون سلطان محمد خان نے استعفیٰ بھی دیا تاہم تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیوز کس وقت بنائی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں