سینیٹ الیکشن، بی اے پی کے وفد کی میر اسرار زہری سے ملاقات

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادیوں سے رابطے شروع کردئیے بی اے پی وفد کی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری سے ملاقات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے والی کمیٹی کے سربراہ میر جان محمد جمالی نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری دنیش کمار، بشریٰ رندپر مشتمل بی اے پی کے وفد نے بدھ کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ میر اسر ار اللہ زہری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر اتحادی جماعت سے رابطوں کا سلسلہ مزید مستحکم اور تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مخلوط حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر چلے گی اور رابطوں میں رہیں گے بی اے پی کے اپنے تمام اتحادیوں سے رابطہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں