چین نے بی بی سی ورلڈ پر پابندی عائد کردی

چین نے برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) پر پابندی لگادی۔اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے بی بی سی پر چین کے میڈیا کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔

چین کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں میڈیا کے ادارے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی خبر مصدقہ اور شفاف ہو جبکہ اس سے چین کے قومی مفاد کو کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو۔اطلاعات کے مطابق بی بی سی کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق خبروں اور کورونا وائرس کی ہینڈلنگ سے متعلق رپورٹس کی وجہ سے پابندی عائد کی گی۔

خیال رہے کہ چین میں عام طور پر کیبل پر بی بی سی ورلڈ ویسے بھی دستیاب نہیں ہوتا البتہ بعض اہم مقامات اور ہوٹلز پر یہ دستیاب ہوتا ہے۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بی بی سی ورلڈ دنیا کا معتبر ترین بین الاقوامی نیوز براڈکاسٹر ہے اور دنیا بھر سے خبروں کو شفاف طریقے سے غیر جانبدار ہوکر بلاخوف اور کسی کو فائدہ پہنچائے بغیر نشر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں