آواران،سعودی گرانٹ میں شامل زلزلہ متاثرین کوچیک وصول کرنے کی ہدایت

آواران(نامہ نگار)سعودی فنڈز فار ڈیولپمنٹ گرانٹ میں شامل 8 ہزار زلزلہ متاثرین کے لسٹ میں شامل کچھ لوگوں نے ابھی تک اپنے پہلے 88 ہزار والا چیک HRA دفتر آواران سے وصول نہیں کیے ہیں۔ انکے چیک جاری ہوچکے ہیں اور ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر HRA دفتر آواران سے رابطہ کرکے اپنے چیک وصول کریں۔ بصورت دیگر ایک ماہ کے بعد چیک کینسل کیے جائیں گے۔ جن کے اقساط باقی ہیں وہ اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں انکی گرانٹ اکاونٹ میں ٹرانسفر کی جاچکی ہے۔ جنہوں نے اپنا پہلا 88 ہزار والا چیک ایچ آر اے پروجیکٹ کے دفتر سے وصول نہیں کیا ہے انکے نام کا لسٹ HRA دفتراور جامع مسجد ہاربازار کے سامنے آویزاں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں