اپوزیشن احتجاج بھی کرتی ہے اور بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کرکے کریڈٹ بھی لیتی ہے، جام کمال
کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا اور کہہ رہی ہے کہ حکومت کی کار کردگی ٹھیک نہیں ہے لیکن دوسری جانب اپوزیشن اپنے حلقوں کے بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب میں شریک ہو کر ان کا کر یڈٹ بھی لیتی ہے اور مزید کا مطالبہ بھی کر تی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے وزیراعلیٰ نے استفسار کیا ہے کہ آخر ہر سال انہی مہینوں میں اپوزیشن احتجاج کیوں کر تی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹر پر ان افتتاحی تقریب کی ٹصاویر بھی منسلک کی ہیں جن میں اپوزیشن رہنما اور دیگر شریک ہیں۔
Load/Hide Comments