تحصیل گچک میں حیوانات کا ہسپتال موجود ہے لیکن معالج نہیں، نیشنل پارٹی

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی تحصیل گچک کے صدر عبدالقدیر ساجدی اور یوسی سرگوز گچک کے چیئرمین اور نیشنل پارٹی گچک کے جنرل سکریٹری علی جان سمالانی نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گچک کے حیوانات کی ہسپتال کے صرف بلڈنگ موجود ہے لیکن کوئی معالج موجود نہیں اور نہ کوئی ادویات دستاب ہیں حالانکہ تحصیل گچک ضلع پنجگور کے واحد تحصیل ہے جہاں ذرائع معیشت اور آمدنی مال مویشیاں ہیں اور مویشیوں کو کثرت سے پالا جاتا ہے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گچک کے عوام پر رحم فرما کر جلد حیوانات کے ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لے کر انکو ڈیوٹی پر پابند کریں بصورت دیگر گچک کے عوام اب نہ ختم ہونے والے احتجاج کرنے پر مجبور ہوکر حق بجانب ہوگی انہوں نے گچک کے تمام اسکولوں کی بھی تدریسی اداروں کے دورہ کیا گیا وہاں اکثر اساتذہ غیر حاضر پائے گئے تھے انہوں نے DEO پنجگور سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے ماتحت اساتذہ کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کی تعلیمی سال برباد نہ ہو ، انہوں کہاکہ ہم لوگوں نے بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ احساس اور انصاف پسند ہوتے ہیں لیکن بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے تعلیم یافتہ آفیسران اور ماتحت ملازمین اپنے تنخواہوں کی وصولی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوتے ہیں لیکن ڈیوٹیاں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں