منگچر میں تین گھنٹے بجلی کی فراہمی، کروڑوں کے باغات ختم کر دیے گئے

منگچر(یو این اے )منگچر گردونواح میں زراعی فیڈرز پر صرف تین گھنٹے بجلی سے زراعت مکمل تباہ کروڑں کی تیار باغات کو کاٹ کر ختم کردیا گیا جبکہ این سیزن گندم پیاز ٹماٹر کی فصلات بھی پانی نہ ملنے کی وجہ سے تباہ ہوگے ہیں زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوگے بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے زراعت کاشعبہ آہستہ آہستہ ختم ہوتے جارہے ہیں جس سے زمینداروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہیں زمینداروں کا کہنا ہیں کہ بلوچستان کے این سیزن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور فیڈرز کوٹوفیس کا سلسلہ شروع کرتے ہیں زمینداروں نے اربوں روپے خرچ کرکے باغات لگائے ، ان پر خرچ کیا ، اب تیار باغات کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے کاٹنے پر مجبور ہیں واپڈا زمینداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں زمینداروں کے ساتھ ایک معاہدے کیا گیا کہ بارہ ہزار روپے بل کے ساتھ چھ گھنٹے بجلی فراہم کیا جاے گا مگر واپڈا اس معدے سے مکر گے این سیزن میں بھی زراعی فیڈرز پر صرف تین گھنٹے کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کررہے ہیں اور دوسری جانب چھ گھنٹے کی بل بارہ ہزار روپے وصول کررہی ہیں جو زمینداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے انہوں نے وفاقی حکومت وفاقی پانی بجلی اور اعلی احکام سے اپیل کیا ہے کہ ہماری این سیزن میں طویل لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جاے تاکہ ہمارے باغات فصلات کو بروقت پانی میسر ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں