پروائیویٹ سیکٹرز کو آگے جبکہ وزرا ، بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی سرمایہ کاری فورم2024کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے ان کو آگے جب کہ وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے، بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں برآمدات کو بڑھانا چاہیے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کے لیے کوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں