سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرگفتگو

کوئٹہ، اسلام آباد (این این آئی) بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل کی جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ملکی صورتحال ، اپوزیشن کی تحریک پر بات چیت کی۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمن کو بی این پی کی جانب سے حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کے کنونشن بسلسلہ جبری گمشدگی پر فوری دستخط کرنے سے متعلق تیار کردہ قرداد کی کاپی پیش کی ۔ اس موقع پر بی این پی کے رہنما واجہ ثناءبلوچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں