تحصیل زہری سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتا 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار کی تحصیل زہری سے ڈیڑھ ماہ بعد دو لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ تحصیل زہری سے ڈیڑھ ماہ قبل دو نوجوان محمد انور ولد محمد حیات قوم شیخ اور نصراللہ ولد عبداللہ جتک ساکن تحصیل زہری خیرو عافیت سے بازہاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں