بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 22تا 30مئی تک بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 22مئی کو ژوب اور مسافرپورگرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں نوشکی گرڈاسٹیشن کے قاضی آباد سٹی اور کیشنگی فیڈروں سے 22مئی تا 30مئی (روزانہ) صبح 7بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہو گی۔نیز 23مئی کو کچلاک گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے باعث کچلاک سٹی، باچاآغا،انڈسٹریل اسٹیٹ بوستان فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔دریں اثناءنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 23مئی کو سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کئے جارہے ہیں جس کے باعث اس گرڈسے منسلک 11Kvسریاب مل، شاہین اسٹیل، واسا، بن یامین ،اولڈپشتون آباد ،شاہنواز فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں عارضی بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں