امن دشمنی سے نمٹنے کی حمایت ، پاکستانیوں نے بہت نقصان اٹھایا، امریکا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امن دشمنی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانیوں نے امن دشمنوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو امن دشمنی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، امن دشمنی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ افغان حکومت یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین امن دشمنی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لئے افغان حکومت کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لئے جو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستانی رہنماﺅں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکہ اور پاکستان ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں