حب ندی سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد

حب(نمائندہ انتخاب) حب ندی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایدھی رضاکاروں نے ایک اطلاع پر حب ندی سے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کے لیے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں