حکومت قرضے کرپشن کیلئے لے رہی، عوام کو کچھ نہیں ملنے والا، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے رہنماءرحیم کاکڑ، سید اقبال شاہ ا یڈووکیٹ، میروائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ فرارڈ حکومت کے عوام کیلئے جھوٹ فراڈ والے آئی ایم ایف کے قرضے ،سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے دورے اور دنیا جہاں سے قرضے اپنے وقت کے دوران لوٹ مار کیلئے استعمال میں لائیں گے ، اس میں عوام کو کچھ نہیں ملنے والا ، سب فراڈ کرپشن کیلئے کیا جارہا ہے اصل میں ملک کی معیشت مکمل طر پر تباہ ہوچکی ہے یہ فراڈ ہے چوروں کی مکمل ٹیم امریکہ برطانیہ آئی ایم ایف، اسرائیل بشمول سعودی عرب بھی جو کہ امریکہ کی کہنے پر پاکستان کی تباہی میں شامل ہو کر یہ گیم چلا یا جارہا ہے ۔ ملک اس سے قبل بھی تباہ تھا لیکن اب ملک کے تمام اداروں کو فروخت کرنا شروع کردیا گیا ہے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر اس کی بنیادوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جارہا ہے جب ملک کے منافع والے ا دارے فروخت ہونگے تو کیسے چلے گا یہ سب کچھ ملک میں ہر طرف لا قانونیت کا دور دورہ ہے ، حال ہی میں نگران ٹیم نے مکمل تیاری اپنے ہمرا ٹیموں کیساتھ ملکر 3سو ارب روپے اس وقت تباہ ھال ملک کے گندم کے نام پر لوٹ چکے ہیں ۔ اب دیکھتے ہیں جن کو حصہ نہیں ملا وہ یہ شور کررہے ہیں باقی ہونا کچھ بھی نہیں سارا ڈرامہ ہے جو اس بد نصیب ملک کے بد نصیب عوام کے ساتھ ہورہا ہے ۔ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ اس فراڈ جو کہ امریکہ برطانیہ سعودی عرب اور آئی ایم سب ملکر یہ سب یاروں کیساتھ ملکر چلا رہے ہیں کو فوری طور سے رو کا جائے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ ایک اور بنگال وجود میں آنے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں