وڈھ، محکمہ تعلیم کی عدم توجہ، اسکول اسٹاف طلبا کیلئے سائبان بنانے پر مجبور

وڈھ (نمائندہ انتخاب) ہر طرف سے مایوسی کے بعد سکول اسٹاف طلباءکیلئے سائبان بنانے پر مجبور ہوگئی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ میں کلاس رومز کی کمی۔ طلباکی تعداد کو بٹھانے کیلئے جگہ کم پڑگئی۔ محکمے کی طرف سے کوئی مدد نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بوائز ہائی سکول وڈھ میں زیرتعمیر ایڈیشنل کلاس رومز کا کام گزشتہ دو سال سے بند پڑا ہے ، آج اس کے ٹھیکیدار کے نام تک کا کسی کو علم نہیں ، اسکول میں تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو بیٹھنے کی جگہ میسر نہیں اور نہ ہی کوئی دیگر ذریعہ اور وسائل جس کی مدد سے کسی سائبان کا فوعی بندوبست ہوسکے۔ نئے سال کے داخلے بھی چل رہے ہیں مگر اسکول میں پہلے سے ہی موجود بچوں کو بیٹھنے کی جگہ تک میسر نہیں۔ تمام مشکلات کا علم ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔ اعلی افسران داخلہ مہم چلانے اور زیادہ سے زیادہ داخلے کرنے کی حد تک محدود ہیں جبکہ دوسری طرف اسکول کے بچوں کو بیٹھنے کیلئے سائبان میسر نہیں۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ایک شش ماہی وزٹ ہوتی ہے جس میں جو صرف حاضری رجسٹر تک ہوتی ہے۔ سکول اسٹاف بشمول ہیڈ ماسٹر اپنی مدد آپ کے تحت طلباءکیلئے سائبان بنانے کا عزم کرتے ہوئے کام کا آغاز کرچکی ہے جوکہ قابل ستائش اور تعلیمی افسران کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ طلباءو سول سوسائٹی تمام مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں