ویٹرنری ڈاکٹرز گزشتہ 5برس سے بے روزگار، ایک بھی اسامی نہ دینا زیادتی ہے،بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی دوسری جانب اعلیٰ ڈگریز ہاتھ میں لئے ویٹرنری ڈاکٹرز شدید مشکلات کے شکار ہے ، ترجمان نے بتایا کہ اس وقت بلوچستان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے اور اسی طرح ہرسال ملک کے مختلف یونیورسٹیو ں بشمول لسبیلہ یونیورسٹی سے 200 کے قریب ڈاکٹرز فارغ ہورہے ہیں جس سے آئے روز بیروزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے اس کے علاوہ حکومت کا پچھلے 5 سال سے ڈاکٹرز کو ایک بھی اسامی نہ دینا ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے جس کی وجہ ڈاکٹرز میں شدید بے چینی و مایوسی پیدا ہوئی ہے ۔ ترجمان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ، وزیرخزانہ میرشعیب جان نوشیروانی و وزیرلائیوسٹاک بخت محمد کاکڑسے اپیل کی ہے کہ آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویزکردہ 670 اسامیوں کی فوری طور پر منظوری دے تاکہ ڈاکٹرز کو روزگار کے مواقع مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں