افغانی گاڑیوں کو تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں تک رسائی ہوگی، معاہدہ

کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ نے باقاعدہ پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت افغان رجسٹرڈ گاڑیاں کو دو طرفہ تجارت کا سامان لے کر جانے کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں تک رسائی ہوگی اور یہی سہولت افغانستان بھی پاکستان کو فراہم کرے گا۔ TADکے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانزٹ آفس چمن یا ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ میں کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں