لاہور ، 50سے زائد وکلا گرفتار، بلوچستان سمیت ملک بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وکلا مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں وکلا کی جانب سے احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ، لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، جی پی او چوک لاہور میں واٹر کینن پہنچا دیے گئے۔ اسلام آباد ، بہاولپور، سرگودھا، کمالیا، بھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں کہ گزشتہ روز عدالتوں کی منتقلی پر احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ 50سے زائد وکلا گرفتار کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں