قتل و غارت سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے، ثناءاللہ زہری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے سانحہ گوادر کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، مزدوروں و بے گناہ افراد کے قتل سے کوئی حقوق حاصل نہیں ہوسکتے ۔ حجام، مزدوروں اور مسافروں پر حملوں اور انھیں قتل کرنے سے کون سے حقوق حاصل ہونگے ۔ بلوچستان کے باشعور اقوام کسی بھی برادر قوم کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیگی ۔ بلوچستان حکومت ملک میں انتشار اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے ۔ بلوچستان میں قیام امن ناگزیر ہے جس کےلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں