کوہلو میں کاہان اور نیساو کے اسکولوں پر تالے، سینکڑوں طلبا تعلیم سے محروم

کوہلو (یو این اے )کاہان اور نیساو کے سکول اس سال بھی نہ کھل سکے ۔ عرصہ دراز سے جان بوجھ کر نیساو اور کاہان کے اسکولوں بند کیا جارہا ہے ۔ نااہل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچھ نہیں کررہا ہے ۔ صرف منتھلی کھانے کے انتظار میں رہتا ہے ۔ نیساو کے اسکولوں کی کلسٹر بجٹ سے جو سامان آتا ہے وہ وڈیروں کے گھر بھیج دیے جاتے ہیں ۔ سینکڑوں طلبہ تعلیم جیسی ذیور سے محروم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آخر کب تک نیساو کے لوگوں کے ساتھ یہ ظلم ہوتا رہے گا ۔ تعلیم کی عدم موجودگی کے نقصانات متعدد ہوسکتے ہیں، جیسے اقتصادی ترقی کی کمی، تعلیمی سہولتوں کی کمی اور طلبا کی تعلیمی سطح کی کمی، اقتصادی ترقی کو روکتی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے اپیل ہے کہ نیساو کے اسکولوں کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تمام اسکولوں کے اساتذہ پر سختی کی جائیں تاکہ وہ ڈیوٹی دے نہ کہ منتھلی اسکولوں کو کتابیں فراہم کی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں