تحریک انصاف کا احتجاج متوقع، اسلام آباد میں کنٹینرز، عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ ممنوع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد کا اسلام آباد کے ریڈزون میں داخلہ بند کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے اور ریڈ زون میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں احتجاج متوقع ہے، تحریک انصاف کے کارکنان تینوں حلقوں میں شام چار بجے جمع ہوں گے ۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ 9مئی کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی اور غیر قانونی اجتماع اور ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں