پسنی پولیس کی کارروائی، 2چور گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

پسنی(نامہ نگار) پسنی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ، دو ملزمان گرفتار کر کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او خالد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ہیرا ولد اسلم اور فیصل ولد سلیم ساکنان نلینٹ تحصیل پسنی کو چوری کے کیس میں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیے اور ملزمان کے خلاف صدر تھانہ پسنی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں