واپڈا حکام کی غفلت، قلعہ محمد حسنی بروری روڈ کے علاقہ مکین پریشان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بروری روڈ کے علاقے قلعہ محمد حسنی میں بجلی کی عدم فراہمی علاقہ مکینوں کیلئے جان کا عزاب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل بندش اور لنک کے گرنے کے معمولی مسئلے پر علاقہ مکینوں نے واپڈا حکام کو شکایات درج کرائی مگر حکام کی جانب سے عدم توجہ کا منظر پیش کیا گیا۔ واپڈا حکام کی لاپرواہی کے باعث علاقہ مکین شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی سے محروم رہے۔ بعد ازاں درجنوں مرتبہ شکایت درج کرانے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں