بلوچستان اسمبلی میں 9مئی کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ(انتخاب نیوز)اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9مئی کے حوالے سے قرارداد میر صادق عمرانی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاوس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ قرارداد متن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ منظم سازش کے مسلح افواج کے خلاف مسلح جتھوں کو اکسایا گیا، جو کام ازلی دشمن نہ کر سکا امن دشمنوں نے کردیا۔متن میں کہا گیا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر شمار کیاجائے گا، یہ ایوان افواج پاکستان پر مکمل اعتماد، یکجہتی اور بر پور حمایت ک اظہار کرتا ہے۔قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 9مئی 2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولیت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں