ہرنائی میں فائرنگ سے کانکن زخمی، پنجگور میں چوروں نے موٹر سائیکل چھین لی

ہرنائی (انتخاب نیوز) ہرنائی طور غر ہرنائی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے کان کن پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ ہرنائی طور غر میں کوئلہ مائن میں کام کرنے والے مزدور عبداللہ جان قوم خروٹ سکنہ کچلاک کے کمرے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال ہرنائی لایا گیا، پیٹ میں گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے عیسئی سندے سرمیں رہزنی کی واردات موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے گھر کے قریب پرویز نامی شہری سے موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں