اوتھل ،مسافروین کو حادثہ ،ایک شخص جاں بحق 4،افراد زخمی

اوتھل(یو این اے )لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ویگن بس الٹ گی حادثے کے نتیجے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص موقع پر جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب مسافر ویگن گاڑی الٹ گئی جس کے نتجے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کے ذریعے DHQہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد مذید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا اور نعش کو ضروری کاروائی کے بعد وارثہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ ویگن خضدار سے کراچی جارہی تھی جس کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر حادثہ پیش جاں بحق شخص کی شناخت عبد الخالق ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے