فورسزبلوچستان کے عوام کو انسان نہیں غلام سمجھتے ہیں،ایف سی کو بلوچستان سے نکالاجائے، مولانا ہد ایت الرحمان

کوئٹہ (این این آئی ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ مفاداتی سیاست نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے سیکورٹی اداروں کاسیکورٹی کے بجائے تجارت ،چیک پوسٹوں،بارڈرزوساحل پرعوام کو تحفظ دینے کے بجائے غنڈہ ٹیکس، بھتہ خوری کی وصولی کی وجہ سے بدامنی ،کرائمز میں اضافہ عوام عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔ایوان وعوام میں ہر ظلم وزیادتی ،ناانصافی ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔جائز حقوق،وسائل سے محرومی ،جگر گوشوں کی عدم بازیابی ،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی نے مسائل ،مشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کر دیا جماعت اسلامی عوامی مسائل پر صوبہ بھر میںبھرپورآوازبلند کریگی ہم خاموش بیٹھیں گے نہ کسی کے دباﺅمیں آئیں گے ہر ظلم ہرظالم کے خلاف ہر فورم پر عوامی تائید وقوت سے آوازبلند کریں گے۔جماعت اسلامی کے نئی ذمہ داران رابطہ عوام مہم کے ذریعے گھر گھر جماعت اسلامی کاپیغام پہنچانے کیلئے ممبر شپ پر بھی خاص توجہ دیں ارکان وذمہ داران جماعت اسلامی کیساتھ وقت وصلاحیت کیساتھ مالی تعاون میں بھی پہل کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے نئے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراءایم پی اے عبدالمجید بادینی ،عبدالمتین اخوندزادہ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹر عطاءالرحمان ،بشیر احمدماندائی ،حافظ نورعلی ،حافظ مطیع الرحمان مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا لیاقت بلوچ ،صابر صالح پانیزئی ،مولاناعبدالناصرشہاب زئی ،نورالدین غلزئی ،اعجازمحبوب ،الخدمت فاﺅنڈیشن کے صوبائی صدرانجینئر جمیل احمدکرد،ناظم مالیات سلطان محمدمحنتی ،عبدالولی خان شاکر ،اسامہ ہاشمی نے شرکت کی ۔اجلاس میں امیر صوبہ نے نئے مشاورت سے صوبائی ذمہ داران کو نئی ذمہ داری ،تقسیم کار وشعبہ جات کی نگرانی کام کی تفصیل ومنصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا،اس موقع پر ذمہ دارن نے کہاکہ آئینی ترامیم پاس کرنے والوں کو عوامی مسائل ،مہنگائی ،بھاری سودی قرضے،گیس بجلی بحران ،بے روزگاری نظر نہیں آرہی ۔اسلام آبادمیں منڈی لگاکر رات کی تاریکی میں دباﺅ ،خرید وفروخت کرکے پارلیمانی ترامیم کے ذریعے عدلیہ پر شب خون ماراگیاملک کی تاریخ میں سیاہ باب ہے عوام کے حقوق کے تحفظ ،نفاذ اسلام ،مسائل کو حل ،جمہوریت وقانون کی بالادستی کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی عوام نوجوان حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی،روزگار ،لاپتہ افرادکی بازیابی جمہوری مذاحمت کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔اگرحکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل ،حقوق کی فراہمی میں سنجیدگی واخلاص نہیں دکھائی تو بلوچستان کے عوام کیساتھ ملکربھر پور عوامی انقلابی جدوجہد کریں گے نوجوانوں وعوام کو منظم کرکے بلوچستان بھر کے عوام گوادر سے ژوب تک لاکر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج ودھرنا دیں گے ۔ ایف سی وسیکورٹی فورسز کے رویے ولوٹ مار کی وجہ نفرت تعصب لوٹ مار جاری ہے ۔فورسزکے لوگ بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں غلام سمجھتے ہیں ،ایف سی کو بلوچستان سے نکالاجائے ۔معصوم فلسطینی مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی اقتدار کی ہوس کی وجہ سے تباہ وبرباد ہورہے ہیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مسلم حکمران وافواج کے سربراہان برابر کے شریک ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں