کوئٹہ ایئرپورٹ پر رہ جانے والے زیورات سمیت قیمتی اشیا کو انتظامیہ نے خاتون مسا فر کو واپس لوٹا دیا

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے دبئی سے وطن واپس پہنچنے والی مسافر خاتون کو ایئرپورٹ پر رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا واپس لوٹا دی گئی ہیںپاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، بین الاقوامی آمد کے لانج میں کسٹمز اسکینر مشین پر ایک ٹرالی بیگ لاوارث پایا گیا، قائم مقام ٹرمینل مینیجر نے کسٹمز، اے این ایف اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو اپنی تحویل میں لیا۔معائنہ پر بیگ میں سونے کے زیورات کے دو سیٹ اور دو سونے کی بالیاں پائی گئیں، بیگ میں مختلف مصنوعی زیورات، ایک خواتین کا سوٹ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیا بھی پائی گئیںاعلامیہ کے مطابق ایئرپورٹ اہلکار نے ایئر لائن کے ذریعے ٹریس کیے گئے سیل فون نمبر کے ذریعے خاتون مسافر سے رابطہ کیا اور ایئرپورٹ آنے پر ٹرمینل مینیجر نے انہیں بیگ سمیت تمام اشیا تصدیق کرنے پر واپس کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں