بلاول بھٹو زرداری پیپلزائرایمبولینس سروس و دیگر منصوبوں کی افتتاح کیلئے کوئٹہ کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آج جمعہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کو دورہ کوئٹہ کے دوران اعلیٰ سطح اجلاس میں امن و امان، ترقیاتی امور پر بریفننگ دی جائےگی ۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین پیپلز ائےر ایمبولینس سروس، پیپلز 1122ایمرجنسی ایمبولینس سروع، ٹراما سینٹر کوئٹہ، 164بی ایچ یوز کی فعالی کے بعد انہیں ٹیلی مڈیسن کے ذریعے ٹریژری کیئر ہسپتالوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں