جامعہ بلوچستان میں پلانٹ سائنس اور زرعی و حیاتیاتی تنوع سے متعلق دوسری بین الاقوامی کانفرنس 18 اور 19 مئی کو منعقد ہوگی

کوئٹہ، 14 مئی 2026: جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام پلانٹ سائنس اور زرعی و حیاتیاتی تنوع کے لیے خشک علاقوں کے انتظام: پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس 18 اور 19 مئی 2026 کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین بطور کلیدی مقرر شرکت کریں گے۔ قومی مقررین میں ڈاکٹر سرفراز احمد (PARC & IWMI)، ڈاکٹر ایم اسلام (PARC & ICARDA)، ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ (حکومت پاکستان)، ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ (FAO، کوئٹہ)، پروفیسر ڈاکٹر خالد سیف اللہ خان (PMAS)، پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر (یونیورسٹی آف سوات)، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر مسعود احمد (AUP) اور پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی (PMAS) شامل ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی مقررین میں ڈاکٹر سید شجاعت علی زیدی (یونیورسٹی آف ٹیکساس، امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر جوآن ویلن (میک گل یونیورسٹی، کینیڈا)، پروفیسر ڈاکٹر عمران علی (ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چین) اور ڈاکٹر ہارونا جی یعقوبو (یونیورسٹی آف کیپ کوسٹ، گھانا) شامل ہیں۔کانفرنس میں 100 سے زائد محققین اور ماہرین اپنی تازہ تحقیقی کاوشیں پیش کریں گے، جن میں نباتاتی علوم، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، زراعت، خشک علاقوں کے انتظام، موسمیاتی چیلنجز اور بلوچستان میں ادویاتی پودوں کی معاشی اہمیت جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔کانفرنس کا مقصد تحقیقاتی تعاون کو فروغ دینا، علمی روابط کو مضبوط بنانا اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کو درپیش ماحولیاتی اور زرعی چیلنجز کے پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔ اس بین الاقوامی فورم کے ذریعے ماہرین اور محققین کے درمیان علم و تجربات کے تبادلے سے مستقبل کی پالیسی سازی اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں