بلوچستان بار باڈیز نے 26 ویں آئینی ترمیم کو آزاد عدلیہ پر حملہ قراردیکر مسترد کر دیا

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان بار باڈیز پاکستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسیشن سبی ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کیچ تربت اور کوئٹہ بار ایسوسیشن کے جاری ایک بیان میں 26 آئینی ترامیم جو ملک بھر کے وکلا تنظیموں سول سوسائٹی انسان حقوق کمیشن آف پاکستان سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے اس آئینی ترمیم کو آزاد عدلیہ پر حملہ قرار دیکر مسترد کردیا تھا جس کے خلاف ملک گیر وکلا کنونشن کا انعقاد ہوا رات کے تاریخی میں اراکین پارلیمنٹ کو اغوا کرکے ہارس ٹریڈننگ کے ذریعے جبری طور پر آئین میں ترمیم کی آج کا نتائج عوام کے سامنے آجکا ہے سینارٹی کے اصولوں کے برعکس من پسند چیف جسٹس آف پاکستان کے تعیناتی سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا بیان میں کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس کے علاوہ کسی دوسرے تیسرے جحج کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان قبول نہیں کریں گے بیان میں جسٹس یحی آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں ملک بھر کے وکلا تنظیموں نے آئینی ترمیم کو مسترد کردیا تھا اور موجودہ چیف جسٹس کی تقرری سینارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے اسے مسترد کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں