حکومت بلوچستان کا اسمبلی میں آئینی بینچز سے متعلق قرارداد جلد لانے کا فیصلہ

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کابلوچستان اسمبلی میں آئینی بینچز سے متعلق قرارداد جلد لانے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کرنے کاعندیہ دے دیا 26ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد بلوچستان میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے بلوچستان اسمبلی سے سادہ اکثریت میں قرارداد کی منظوری درکار ہوگئی آئینی ترامیم کے بعد نئی آرٹیکل 202کی شق 7میں بلوچستان اسمبلی میں قرارداد لازمی دی گئی ہے بلوچستان اسمبلی آئینی بینچز سے متعلق قرارداد فوری طور پر منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل جماعت اسلامی اور بی این پی عوامی کے ارکان نے آئینی بینچز سے متعلق قرارداد کی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں