کوئٹہ پشین اسٹاپ کے قریب راکٹوں سے حملہ

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے ایس سی ئیڈ کوارٹر کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔حکام کے مطابق 2 راکٹ گیٹ کے قریب سڑک پر گرے جب کہ ایک راکٹ دیوار کو لگا۔پولیس نے بتایا کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں علاقے کو گھیرے میں لے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں