قلعہ سیف اللہ بازار میں دھماکا،قبائلی رہنما سمیت 4افراد زخمی

قلعہ سیف اللہ (مانیٹر نگ ڈیسک)قلعہ سیف اللہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا ہے، بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں قبائلی رہنما نوابزادہ محبوب خان جوگیزی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کوئٹہ ڑوب شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے