گوادر یونیورسٹی کے وائس، پرو وائس چانسلرو دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
گوادر(این این آئی)یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر عبد الرزاق صابر اور دیگر افراد کے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے مزید دو ملازمین بدھ کی شب مستونگ کی حدود سے لاپتہ ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور انٹیلی جنس بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، تاہم اب تک ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔واقعے کے بعد سیاسی، تعلیمی اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افراد کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


