ڈیرہ بگٹی، فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد دوران اپریشن مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ائی ایس پی ار نے مزید بتایا کہ دہشت گرد مقامی سطح پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے