ڈیرہ مراد جمالی پولیس کا اغوا کاروں کی پناہ گاہ پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے علاقے میں پولیس کا اغواءکاروں کی پناہ گاہ پر چھاپہ شدید فائرنگ دو نوجوان مغوی بازیاب ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی شمن علی سولنگی ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے علاقے مین خفیہ اطلاع پر اغواءکاروں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی دونوں اطراف شدید فائرنگ کے بعد پولیس نے چند روز قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اغواءہونے والے دو نوجوان وحید علی سولنگی اور جاوید رڈ کو باحفاظت بازیاب کرالیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دونوں مغویاں کو پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جہاں انکے والدین رشتے داروں سے ملوایا گیا لواحقین نے باحفاظت بازیابی پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے انکی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں