طاقتور قوتوں نے بلوچستان کو بارود کے ڈھیر پر کھڑا کردیا، شاہراہیں، بارڈرز، انٹرنیٹ، تجارت بندکرکے کس کی خدمت ہورہی ہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (آئی اےن پی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اسمبلی کے اندروباہرہرمظلوم کیلئے اور ہر ظلم ناانصافی وجبر اورلاقانونیت کے خلاف آوازبلندکررہی ہے مظلوموں کی تواناآوازجماعت اسلامی ہے طاقتورقوتوں نے بلوچستان کو بارود پر کھڑا کردیا ہے، شاہراہیں، بارڈرز، انٹرنیٹ، تجارت بندکرکے کس کی خدمت ہورہی ہے جائز مسائل حل ،حقوق دلاکرپہاڑوں پرجانے والوں کو رکوانے کے بجائے جائزجمہوری انسانی معاشی حقوق سیاسی جمہوری طریقے آئینی طریقے سے مانگنے والوں کے راستے میں مشکلات پیداکرکے ان کے غم وغصے اورمشکلات وپریشانیوں میں اضافہ کیاجارہا ہے جوظلم وجبرلاقانونیت کے سواکچھ نہیں۔جماعت اسلامی ہرمظلوم کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھانے والی ملک گیرمنظم پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاسلامی گوادر میں جماعت اسلامی گوادرکے ذمہ داران سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر صوبہ نے ضلع گوادر سے کثیر تعداد میں مردو خواتین کے مینار پاکستان لاہورمرکزی اجتماع عام میں شرکت کرنے پرمبارکباد دی اور ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے مرکزی نظم کے اطاعت کرتے ہوئے بھر پور تیاری کے ساتھ شرکت۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں الخدمت فاونڈیشن بنو قابل کے پروگرام انٹری ٹیسٹ کودسمبر2025 کے بجائے25جنوری 2026کو کرنے کا فیصلہ کیاتاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان وطلبا اورطالبات آئی ٹی ٹیکنالوجی و اس ہنر اور روز گاراسکیم سے استفادہ حاصل کریں۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادر میں پانی کے بحران میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے الخدمت کے تعاون سے کل کمیونٹی بورنگ لگانے کا افتتاح کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن کے اعلان کردہ بدل دو نظام کے حوالے سے بھر پور منصوبہ بندی کریں اور پروگرامات ترتیب دیں ۔ عوامی کمیٹیوں کے قیام اور ممبر سازی کو تیز کریں تاکہ جماعت اسلامی کی دعوت اور بدل دو نظام تحریک کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں