خضدار، نال سے تعمیراتی کمپنی کے اغوا کیے گئے 19 مزدور رہا کردیے گئے
خضدار (یو این اے) تین ماہ قبل خضدار کے علاقے نال کلیڑی میں اغوا کیے گئے روڈ تعمیراتی کمپنی کے 19 مزدوروں کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، تین ماہ پہلے تحصیل نال کے علاقے کلیڑی سے انیس مزدور اغوا کیے گئے تھے، جنہیں مختلف ذرائع سے رابطے اور کوششوں کے بعد محفوظ طریقے سے رہا کر دیا گیا۔ تمام رہا ہونے والے افراد صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


