وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔ وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علماءاسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد 28 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق، معاملے کی مزید قانونی جانچ اور سماعت مکمل ہونے تک بلدیاتی انتخابات مو¿خر رہیں گے۔ متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی نے حلقہ بندیوں بارے اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے