پولیس کے سیکڑوں انسپکٹرز نے لیویز کے رسالدار میجرز اور رسالدار کی اپ گریڈیشن بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

کو ئٹہ (ویب ڈیسک) پولیس کے 300 سے زائد انسپکٹرز نے لیویز فورس کے رسالدار میجرز اور رسالدار کی اپ گریڈیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پولیس کے تین سو سے زائد انسپکٹرز نے حکومت بلوچستان کی جانب سے لیویز فورس کے انضمام کے آخری مرحلے میں رسالدار میجرز اور رسالدار کی مبینہ پروموشن/اپ گریڈیشن سے متعلق دو نوٹیفکیشنز کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پولیس انسپکٹرز کا مو¿قف ہے کہ لیویز فورس کے انضمام کے آخری مرحلے میں رسالدار میجرز کو غیر قانونی احتجاجی دباو¿ اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر راتوں رات دو مختلف نوٹیفکیشنز کے ذریعے گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ضم کیا گیا، جبکہ رسالدار کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔ انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے 15 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے ابتدائی نوٹیفکیشن کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی لیویز فورس کے ملازمین و افسران کو موجودہ (Existing) پے اسکیل میں ضم کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں لیویز فورس کے رسالدار میجرز کی ایجی ٹیشن اور سیاسی مداخلت کے باعث اسی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے گریڈ 11 کے وفاقی رسالدار میجرز کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا گیا اور پھر ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی و صوبائی رسالدار میجرز کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈ کر دیا گیا، جس سے سروس رولز کی تمام ضوابط کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پولیس انسپکٹرز نے مزید مو¿قف اختیار کیا کہ ان اپ گریڈیشنز کے نتیجے میں پولیس فورس کے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز جو گزشتہ دس برس سے ترقی کے منتظر ہیں، سینیارٹی لسٹ کے نچلے حصے میں چلے جائیں گے اور ترقی سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ لیویز فورس کے گریڈ 7 کے وائرلیس آپریٹر کو گریڈ 16 میں بطور انسپکٹر پولیس جنرل کیڈر میں ضم کیا گیا، جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پولیس انسپکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ لیویز فورس کے گریڈ 17 کے تفتیشی افسران، جن کے بیچ میٹس پولیس میں انسپکٹرزہیں، انہیں بھی اپ گریڈ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ گریڈ 18 کے وائرلیس آپریٹرز کو پولیس کے جنرل کیڈر میں ایس پی (گریڈ 18) کے طور پر ضم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جسے ہر قانونی فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں