ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہرنائی کے علاقے ہرنائی ٹو سنجاوی طورخام روڈ سور پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی سنجاوی سے ہرنائی آنے والے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سمت اللہ ولد حاجی دینار سکنہ قلعہ سیف اللہ جاں بحق، جبکہ گل محمد ولد حاجی دینار زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں