اوتھل کے شہری ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، مسلح افراد ایک گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار
اوتھل (نمائندہ انتخاب) اوتھل کے شہری ڈاکوﺅں کے ریڈار پر آگئے، ڈکیتی کی ایک اور واردات، اسلحے کے زور پر چار مسلح افراد رحیم بخش برہ نامی شخص کے گھر میں گھس کر 15 تولہ سونا اور نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، اوتھل میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر ایک بار پھر شہریوں کے لیے خوف و ہراس کا سبب بن گئی، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اوتھل کے نواحی علاقے موضع مکا گوٹھ کے رہائشی رحیم بخش برہ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی ایک اور سنگین واردات پیش آئی جہاں چار مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں گھس آئے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر تقریباً 15 تولہ سونا، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے ڈاکوو¿ں نے گھر میں موجود تمام افراد کو اسلحہ تان کر یرغمال بنا لیا اور شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اہل خانہ کے مطابق ڈاکو نہایت اطمینان اور سکون کے ساتھ گھر کی تلاشی لیتے رہے اور الماریوں، صندوقوں اور دیگر مقامات سے سونا، نقدی اور قیمتی اشیاءسمیٹتے رہے جبکہ متاثرہ خاندان خوف کے باعث مزاحمت کرنے سے قاصر رہا واقعے کے بعد ڈاکو قیمتی سامان سمیٹ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، لوٹے گئے سونے اور دیگر سامان کی مالیت تقریباً 75 لاکھ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی جس پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اوتھل اور گرد و نواح میں آئے روز ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں جبکہ لسبیلہ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتے جرائم کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور رات کے وقت گھروں میں بھی خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں مقامی افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں لسبیلہ پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر رہی ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ کرے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی عمل میں لائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مکا گوٹھ میں ہونے والی اس واردات کا فوری نوٹس لیا جائے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اوتھل میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری سکون اور تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔


