کوئٹہ، لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق، دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل
کوئٹہ(صباح نیوز) بروری سب ڈویژن کے لائن مین ون محمدایاز بجلی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ دشت تیرہ میل میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر بولان کرتہ کے رہائشی نوجوان محمد علی سیاہ پاد رند قتل ہوگیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


