نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔ اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے زہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر زہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے الیکشن میں 50 اعشاریہ 78 فیصد لیکر کامیابی حاصل کی تھی اور وہ نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے تھے۔ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے