نیا سال بلوچستان میں پائیدار امن، تیز تر ترقی اور عوامی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے نئے سال 2026ءکی آمد پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ نیا سال بلوچستان میں پائیدار امن، تیز تر ترقی اور عوامی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے عملی حل اور مو¿ثر طرز حکمرانی پر پوری توجہ مرکوز رکھے گی۔ تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں انقلابی اقدامات نئے سال کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ نیا سال قومی یکجہتی، ذمہ دارانہ سیاست اور اجتماعی جدوجہد کے عزم کی تجدید کا پیغام ہے۔ امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کر کے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی بلوچستان حکومت کی ترجیح ہے۔ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، نئے سال میں ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا۔


